وزیر اعظم جانسن کو آکسیجن دی جا رہی ہے لیکن تاحال وینٹیلیٹر نہیں لگایا گیا: مائیکل گوو

وزیر اعظم بورس جانسن تاحال انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں تاہم انہیں وینٹیلیٹر نہیں لگایا گیا: نائب وزیر اعظم مائیکل گوو

1392971
وزیر اعظم جانسن کو آکسیجن دی جا رہی ہے لیکن تاحال وینٹیلیٹر نہیں لگایا گیا: مائیکل گوو

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ایس ٹی تھامس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ وزارت اعظمیٰ 10 نمبر دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا بورس جانسن کی حالت کل بعد دوپہر خراب ہو گئی جس پر صحت کی ٹیم کے مشورے سے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق جانسن تاحال انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں تاہم انہیں وینٹیلیٹر نہیں لگایا گیا۔

نائب وزیر اعظم مائیکل گوو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جانسن کو بعض ٹیسٹوں کے لئے اتوار کے دن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔

گوو نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر کل شام 7 بجے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا اور اسکے فوراً بعد کابینہ کو حالات سے آگاہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقلی کی وجوہات میں سے ایک صحت کی ٹیم کی بروقت طبّی امداد کو یقینی بنانا ہے۔ انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے لیکن تاحال وینٹیلیٹر نہیں لگایا گیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا وزیر اعظم جانسن کو نمونیہ ہوا ہے یا نہیں مائیکل گوو نے کہا ہے کہ اس بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے۔

گوو نے کہا ہے کہ وزارت اعظمیٰ 10 نمبر دفتروزیر اعظم کی صحت کے بارے میں عوام کو مطلع رکھے گا۔

واضح رہے کہ 55 سالہ وزیر اعظم بورس جانسن، کووِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد 27 مارچ سے خود کو قرنطینہ میں لئے ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں