وزیر اعظم بورس جانسن کو نمونیہ کی شکایت نہیں ہے اور وہ وینٹیلیٹر کے بغیر سانس لے رہے ہیں

وزیر اعظم کی صحت کی حالت رات بھر تسلی بخش رہی، ان کا حوصلہ بلند ہے اور انہیں نمونیہ کی شکایت نہیں ہے: وزارت اعظمیٰ دفتر

1393243
وزیر اعظم بورس جانسن کو نمونیہ کی شکایت نہیں ہے اور وہ وینٹیلیٹر کے بغیر سانس لے رہے ہیں

برطانیہ کے وزیر اعظم کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کی صحت کے بارے میں جاری کردہ تازہ بیان کے مطابق انہیں نمونیہ کی تکلیف نہیں ہے۔

وزارت اعظمیٰ دفترسے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر اعظم کی صحت کی حالت رات بھر تسلی بخش رہی، ان کا حوصلہ بلند ہے اور انہیں نمونیہ کی شکایت نہیں ہے۔

55 سالہ بورس جانسن عمومی آکسیجن ٹریٹمنٹ لے رہے ہیں کسی قسم کی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ لہٰذا انہیں کوئی میکانیک یا مصنوعی سانس کا آلہ نہیں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ کھانسی اور تیز بخار کی وجہ سے 27 مارچ کو وزیر اعظم بورس جانسن کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت نکلا تھا۔

مذکورہ تاریخ سے وہ قرنطینہ میں تھے۔ علامات کے مستقل جاری رہنے پر اتوار کی شام انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

وزارت اعظمیٰ 10 نمبر دفترسے جاریکئے گئے بیان کے مطابق ڈاکٹروںکے مشورے پر جانسن کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وزیر خارجہ ڈومینک راب ان کی نمائندگی کریں گے۔



متعللقہ خبریں