برطانیہ: وزیر اعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا

ضرورت پڑنے پر وزیر خارجہ ڈومینک راب میری نمائندگی کریں گے: وزیر اعظم بورس جانسن

1392669
برطانیہ: وزیر اعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ وزارت اعظمیٰ 10 نمبر دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق "کورونا وائرس میں مبتلا جانسن کو گذشتہ شام لندن کے ایس ٹی تھامس ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا۔

کل بعد دوپہر وزیر اعظم جانسن کی حالت خراب ہو گئی جس پر ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی ہے"۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم جانسن نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وزیر خارجہ ڈومینک راب ان کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ 55 سالہ بورس جانسن میں بخار اور کھانسی کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے نتائج مثبت نکلنے پر جانسن 27 مارچ سے خود کو قرنطینہ میں لئے ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں