یورپ ایک سنگ میل پر کھڑا ہے، وائرس کی وجہ سے ممالک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے: ڈر لئین

ممالک کا قریبی باہمی تعاون ضروری ہے یورپی یونین کا رکن کوئی بھی ملک تنہا اس وائرس کے بحران پر قابو نہیں پا سکے گا: اُرسولا ڈر لئین

1385608
یورپ ایک سنگ میل پر کھڑا ہے، وائرس کی وجہ سے ممالک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے: ڈر لئین

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا ڈر لئین نے کہا ہے کہ کوئی بھی یورپی یونین رکن تنہا کورونا وائرس وباء کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

یورپی پارلیمنٹ کے جنرل کمیٹی اجلاس سے خطاب میں ڈر لئین نے کہا ہے کہ متعدد یورپی یونین ممالک نے وائرس کے مقابل پہلے قدم کے طور پر اپنی سرحدیں بند کر لی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بحران سرحدوں سے آزاد ہے اور اسے رکاوٹیں کھڑی کر کے حل نہیں کیا جا سکتا۔

یورپ میں مال اور خدمات کی آزادانہ نقل حرکت کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بعض ممالک کا یک طرفہ شکل میں ملکی منڈیوں میں مصنوعات کے داخلے پر پابندی لگانا بے معنی ہے۔ وائرس سے مقابلے کے لئے ممالک کا قریبی باہمی تعاون ضروری ہے یورپی یونین کا رکن کوئی بھی ملک تنہا اس بحران پر قابو نہیں پا سکے گا۔

وان ڈر لئین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کا ایک دوسرے پر اعتماد کرنا ضروری ہے۔ یورپ اس وقت ایک سنگ میل پر کھڑا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے ممالک کو تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔



متعللقہ خبریں