اٹلی: کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 7 ہو گئی

خبر رساں ایجنسی آنسا کے مطابق، اٹلی میں کوروناوائرس کے تیزی  سے پھیلنے اور اموات کے باعث حکومت کو شدید تشویش ہے جبکہ آسٹریا نے اٹلی میں ٹرین کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے

1365719
اٹلی: کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 7 ہو گئی

اٹلی میں اب تک کوروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے ۔

 یہ مہلک وائرس ملک کے تین صوبوں تک پہنچ چکا ہے جبکہ مزید آگے منتقلی کا بھی خدشہ سامنے آیا ہے۔

 خبر رساں ایجنسی آنسا کے مطابق، اٹلی میں کوروناوائرس کے تیزی  سے پھیلنے اور اموات کے باعث حکومت کو شدید تشویش ہے جبکہ آسٹریا نے اٹلی میں ٹرین کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 3 صوبے اب تک  اس  وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

 میلان میں اب   تک 272افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ  انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے صوبے لومباردیا میں اسکول غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، سماجی محافل اور جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں