ایردوان ۔ پوتن ملاقات کی روسی پریس میں وسیع پیمانے کی بازگشت

مذاکرات نے شام میں کسی نئی جنگ کی راہ میں  رکاوٹیں پیدا کر دی  ہیں

1293317
ایردوان ۔ پوتن ملاقات کی روسی پریس میں وسیع پیمانے کی بازگشت

روسی شہر سوچی میں  ترک اور روسی صدور کی ملاقات اور طویل مذاکرات کے  حوالے سے خبروں  کو وسیع پیمانے  پر  جگہ دینے والے روسی ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ دونوں ممالک نے شام کے مستقبل کاتعین کرنے والے اقدامات اٹھا ئے ہیں۔

روسی پریس نے  ایردوان۔ پوتن  کی کل ہونے والی ملاقات پر  مختلف پہلووں سے جائزے پیش کیے  ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووسطی  نے "پوتن اور ایردوان   کےشامی مستقبل کاتعین کرنے والے  بیانات" عنوان  کے تحت  اطلاع دی ہے کہ دونوں  ممالک شام کی زمینی سالمیت کے تحفظ کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

روزنامہ کومر سانت نے مذاکرات کےد وران دستخط ہونےو الے مطابقت میمورنڈم   کی اہمیت  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ "اس مطابقت نے شام کے مستقبل کا اہم سطح پر تعین کیا ہے۔ ان مذاکرات نے شام میں کسی نئی جنگ کی راہ میں  رکاوٹیں پیدا کر دی  ہیں"۔

مذکورہ مذاکرات کے 6 گھنٹے تک جاری رہنے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  روزنامہ ویدو موستی   نے بھی لکھا ہے کہ ترکی نے  شام میں محفوظ  علاقے کی سرحدوں  کے معاملے  پر روس سے مفاہمت قا ئم کر لی ہے۔

روسی خبر ایجنسی طاس  کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی نے   شام میں علیحدگی پسندوں  کے خلاف  مشترکہ جدوجہد کے معاملے میں سمجھوتہ طے  کر لیا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں