جرمنی: یہودیوں کی عبادتگاہ کے سامنے مسلح حملہ
جرمنی کے شہر ہیلی میں ایک یہودی عبادتگاہ کے سامنے مسلح حملہ، ایک شخص ہلاک
1284890
جرمنی کے صوبے ساکسونیا ۔انہالٹ کے شہر ہیلی میں ایک یہودی عبادتگاہ کے سامنے مسلح حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
ہیلی پولیس ڈائریکٹریٹ کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی کے ذریعے فرار ہو گئے ہیں۔
حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے علاوہ ازیں بیان میں عوام سے گھروں میں رہنے یا محفوظ مقامات پر ٹھہرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔
روزنامہ بِلڈ کے مطابق مسلح حملہ پاولس محلّے کی ایک یہودی عبادتگاہ کے سامنے کیا گیا ہے۔
یہودیوں کے قبرستان میں بھی ایک دستی بم پھینکا گیا ہے اور حملہ آور لیپزگ کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
جنوبی فرانس میں ایک قصبے میں آگ لگنے سے 600 ہیکڑ کا علاقہ تباہ
آگ بجھانے کے لیے 430 فائر فائٹرز، 3 طیارے، 2 ہیلی کاپٹر اور 137 گاڑیاں جائے وقوعہ پر بھیجی گئی ہیں