اٹلی:صدر نے عبوری وزیراعظم کو مخلوط حکومت بنانے کی ذمے داری دے دی

صدر سرجیو ماتاریلا نے    آج  عبوری وزیر اعظم جوزیپے کونٹے سے ملاقات کر تےہوئے انہیں "فائیو اسٹار تحریک "اور" سوشل ڈیموکریٹک پارٹی "کے اشتراک سے نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے

1260707
اٹلی:صدر نے عبوری وزیراعظم کو مخلوط حکومت بنانے کی ذمے داری دے دی

اٹلی میں حکومتی بحران کے حل ہو جانے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

خبر کے مطابق،  صدر سرجیو ماتاریلا نے    آج  عبوری وزیر اعظم جوزیپے کونٹے سے ملاقات کر تےہوئے انہیں "فائیو اسٹار تحریک "اور" سوشل ڈیموکریٹک پارٹی "کے اشتراک سے نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔

اطالوی صدر   گزشتہ روز  ان دونوں جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔  واضح رہے کہ کونٹے کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔

دریں اثنا٫ فائیو اسٹار تحریک اور سوشل ڈیموکریٹس نے نئی مخلوط حکومت کے قیام پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں