یورپ کے کئی ایک ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں

ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی افریقہ سے آنے والی گرم ہوا یورپ میں گرمی کا باعث ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ 3 روز میں مزید ممالک میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے

1226847
یورپ کے کئی ایک ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں

یورپ کے کئی ممالک ان دنوں شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں اور فرانس، اسپین اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی افریقہ سے آنے والی گرم ہوا یورپ میں گرمی کا باعث ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ 3 روز میں مزید ممالک میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

جمعرات کو اٹلی کے شہر تورینو میں درجہ حرارت 37، اسپین کے شہر سرقسطہ اور جنوبی فرانس کے علاقے آوینیو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سپین کے مشرق اور وسط میں واقع 11 صوبوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرق علاقے میں کل تک درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ دوسری جانب اٹلی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے بالخصوص وسطی اور شمالی علاقوں میں جبکہ روم سمیت کئی شہروں میں گرمی میں اضافے سے متعلق وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں