فرانس، مسجد کے سامنے فائرنگ کے واقع میں دو افراد زخمی

مسلمانوں کی اکثریت کے حامل بریسٹ  کے پونتانزن  محلے میں ایک شخص نے مسجد کے سامنے آتے ہوئے فائر کھول دیا

1226729
فرانس، مسجد کے سامنے فائرنگ کے واقع میں دو افراد زخمی

فرانس کے شہر بریسٹ  میں ایک مسجد کے سامنے فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک امامِ مسجد  تھا۔

فرانسیسی پریس میں شائع خبروں  کے مطابق مسلمانوں کی اکثریت کے حامل بریسٹ  کے پونتانزن  محلے میں ایک شخص نے مسجد کے سامنے آتے ہوئے فائر کھول دیا۔

اس حملے کے بعد گاڑی کے ذریعے فرار ہونے والا شخص بعد ازاں  کھڑی گاڑی کے پاس مردہ پایا گیا۔

زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے تو اس واقع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

فرانسیسی وزیر ِ داخلہ کرسٹوف کاستانر  نے اس واقع کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے  بیان میں گورنروں سے ملک کی عبادتگاہوں  کی سیکورٹی  کو مزید سخت کرنے کے احکامات  جاری کیے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں