امریکہ اور فرانس غیر معمولی سطح کے باہمی روابط میں بندھے ہیں

امریکی صدر کی دورہ فرانس کے دوران نازیوں کے مظالم کے خاتمے کے حوالے سے تقریب میں شمولیت

1214531
امریکہ اور فرانس غیر معمولی سطح کے باہمی روابط میں بندھے ہیں

فرانسیسی صدر امینول  ماکرون  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ماکرون نے یورپ کو نازیوں کے قبضے سے نجات دلانے میں اہمیت رکھنے والے نورماندیہ معرکے  کی 75 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے منعقدہ تقریب  میں شرکت  کی غرض سے   فرانس  کے دورے پر موجود صدر ٹرمپ  کے ہمراہ کائن  دفترِ گورنر  میں  ملاقات کی۔

ماکرون نے اس ملاقات سے پیشتر مشترکہ پریس کانفرس میں   اپنے ملک کے امریکہ کے ساتھ افریقہ مشرق وسطی اور بین  الاقوامی معاملات میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹرمپ  کے فرانس کا دورہ کرنے پر مسرت کا اظہار کرنے والے ماکرون  کا کہنا  تھا کہ اس تقریب کے لیے  آپ کی یہاں پر آمد دونوں مملکتوں  کے ناقابل ِ تسخیر روابط کی دلیل ہے، فرانس اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

ٹرمپ سے ملاقات میں ایران، مشرقِ وُسطیٰ اور عالمی معاملات پرغور کیے جانے  کا ذکر کرنے والے ماکرون نے بتایا کہ امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ نظریات کا مالک ہونا اہمیت کا حامل ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اس موقع پر فرانس کا دورہ کرنے اور تقریب میں شرکت پر اپنی مسرت کا اظہار کیا  اور کہا کہ فرانس اور امریکہ کے درمیان غیر معمولی اور استثنائی نوعیت  کے تعلقات اور عظیم سطح کی شراکت داری قائم ہے۔

انہوں نے ایران کے جوہری  طاقت کا مالک بننے  کے حق میں نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ"میں جب صدر بنا تھا تو ایران ایک دہشت گرد ملک تھا  اور آج بھی اس کی یہ حیثیت برقرار ہے،  فرانس بھی  ہمارے ان نظریات  کی تائیدکرتا ہے۔

ایران پر عائد کردہ پابندیوں سے کئی ایک تبدیلیاں آنے کی وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران  ان سے مذاکرات کا متمنی ہے اور اس کے لیے  تیار بھی ہے۔



متعللقہ خبریں