اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں پر پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع

پابندیوں کی فہرست میں 70 ادارے بھی شامل ہیں، شامی سنٹرل بینک کے بھی شامل ہونے والے ان اداروں کے مالی اثاثوں کو بھی منجمد کیا جا رہا  ہے

1203273
اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں پر پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع

یورپی یونین نے شامی انتظامیہ پر عائد کردہ پابندیوں  کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں کے  شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے عمل کو جاری رکھنے کے جواز میں عائد کردہ  حد بندیوں کی مدت میں یکم جون 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اس قرار داد   کے ساتھ  وفات پانے والے 5 افراد سمیت 2 اداروں کو مذکورہ فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے ، جس  کے بعد  شام میں عوام پر تشدد  کے واقعات میں ملوث افراد کی فہرست 270 تک ہو گئی ہے۔

امریکہ میں موجود مالی اثاثوں  کے منجمد کیے جانے والے ان افراد پر دوسرے ممالک کا سفر کرنے کی پابندی بھی عائد ہے۔

پابندیوں کی فہرست میں 70 ادارے بھی شامل ہیں، شامی سنٹرل بینک کے بھی شامل ہونے والے ان اداروں کے مالی اثاثوں کو بھی منجمد کیا جا رہا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں