روس: یونیورسٹی منہدم، 21 افراد ملبے تلے دب گئے

سینٹ پیٹرز برگ میں ایک یونیورسٹی کی عمارت میں جزوی انہدام کے نتیجے میں 21 افراد ملبے تلے دب گئے

1146744
روس: یونیورسٹی منہدم، 21 افراد ملبے تلے دب گئے

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک یونیورسٹی کی عمارت میں جزوی  انہدام کے نتیجے میں 21 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

سینٹ پیٹرز برگ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مکینکل اینڈ آپٹک یونیورسٹی کی عمارت 5 ویں سے دوسری منزل تک منہدم ہو گئی۔

روس کی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق عمارت کے گرنے کا سبب مرمت کے دوران کسی غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

امدادی ٹیموں نے 60 سے زائد افراد کو عمارت سے نکال لیا ہے تاہم 21 افراد کے تا حال  ملبے تلے  ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جائے وقوعہ پر تلاش و بچاو کی کاروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں