جرمنی:گاڑی مجمع پر چڑھا دی ،5 غیر ملکی زخمی

جرمن شہر بوٹروپ میں سال نو کی شب ایک گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں پانچ افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں

1117325
جرمنی:گاڑی مجمع پر چڑھا دی ،5 غیر ملکی زخمی

جرمن شہر بوٹروپ میں سال نو کی شب ایک گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں پانچ افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔

 شمالی   رائن ویسٹ فیلیا  صوبے کے وزیر داخلہ ہیربرٹ روئل کے مطابق،  گاڑی کے  ڈرائیور نے جان بوجھ کر ایسے مجمع کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو غیر ملکیوں پر مشتمل تھا۔

بتایا گیا ہے کہ  بظاہر یہ شخص جان بوجھ کر غیر ملکیوں کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔

 زخمی ہونے والوں میں شامی اور افغانی شہری بھی شامل ہیں۔

 پولیس  کا کہنا  ہے کہ مشتبہ حملہ آور نفسیاتی مریض ہے۔

 



متعللقہ خبریں