مرکل اور پوتن کی ٹیلی فون پر بات چیت میں اہم معاملات پر غور

دونوں سربراہان نے شام اور یوکیرین سمیت عالمی ایجنڈے کے معاملات پر غور کیا ہے

1115709
مرکل اور پوتن کی ٹیلی فون پر بات چیت میں اہم معاملات پر غور

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور روسی صدر ولا دیمر پوتن نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے شام  میں جھڑپوں  کے خاتمے کے سیاسی  سلسلے کے فروغ کے معاملے میں مطابقت  طے کی ہے۔

جرمن حکومت کے نائب ترجمان اولریک  دیمر نے ایک تحریری اعلان میں  واضح کیا ہے کہ مرکل اور پوتن کی   ٹیلی فون پر بات چیت میں بین الاقوامی صورتحال خاصکر شام اور یوکیرین   کے معاملات زیر غور آئے ہیں۔

مذاکرات میں شامی مسئلے کے حل   کے لیے آئینی کمیٹی کی تشکیل اور متحدہ امریکہ  کے فوجیوں کے اس ملک سے انخلاء   کے فیصلے جیسے معاملاے پیش پیش رہنے کی وضاحت کرنے والے دیمر نے بتایا کہ طرفین  نے شام  میں جھڑپوں میں گراوٹ  لانے کے لیے سیاسی سلسلے کو مزید فروغ دیتے  ہوئے پر عزم طریقے سے  اسے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق ِ رائے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکیرین  سے متعلق 27 دسمبر کو   طے پانے والے  فائر بندی کے معاہدے  پر بھی مرکل نے اپنی ممنونیت کا اظہار کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں