"زرد صدری" مظاہرے ہمسایہ ممالک تک پھیل گئے،متعدد افراد گرفتار،حفاظتی اقدامات سخت

ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف فرانس سے شروع ہونے والے" زرد صدری  "مظاہرے ديگر ملکوں تک بھی پھيلتے جا رہے ہيں

1102935
"زرد صدری" مظاہرے ہمسایہ ممالک تک پھیل گئے،متعدد افراد گرفتار،حفاظتی اقدامات سخت

ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف فرانس سے شروع ہونے والے" زرد صدری  "مظاہرے ديگر ملکوں تک بھی پھيلتے جا رہے ہيں۔

 آج بيلجيم اور ہالينڈ ميں بھی اسی طرز کا احتجاج کيا جانا ہےگو کہ ان دونوں ممالک ميں ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کی کوئی تجويز پيش نہيں کی گئی ہے۔

 برسلز ميں آج سينکڑوں پوليس اہلکار تعينات ہيں جبکہ70 افراد کو حراست ميں ليے جانے کی اطلاع ہے۔

 فرانسيسی دارالحکومت پيرس ميں بھی  حفاظتی  سخت انتظامات کيے گئے ہيں اور 278 افراد کو گرفتار کيا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ  دنوں فرانس میں ہونے والے ايسے مظاہرے پُر تشدد رنگ اختيار کر گئے تھے۔



متعللقہ خبریں