حالیہ مظاہروں کے دوران فرانسیسی صدر ماکروں کی مقبولیت میں کمی

Yougov کے  سی نیوز اور دی ہف پوسٹ  کی جانب سے کروائے جانے والے سروےکے مطابق یلو جیکٹس کے  ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے ماکروں  انتظامیہ کے خلاف مظاہروں کا روپ اختیار کر گئے جس سے صدر کی مقبولیت میں بہت کمی دیکھی گئی

1102489
حالیہ مظاہروں کے دوران فرانسیسی صدر ماکروں کی مقبولیت میں کمی

فرانس کے صدرایمانوئل ماکروں  کی عوامی مقبولیت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین فیصد کم ہوتے ہوئے 18 فیصد رہ گئی ہے۔

Yougov کے  سی نیوز اور دی ہف پوسٹ  کی جانب سے کروائے جانے والے سروےکے مطابق یلو جیکٹس کے  ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے ماکروں  انتظامیہ کے خلاف مظاہروں کا روپ اختیار کر گئے جس سے صدر کی مقبولیت میں بہت کمی دیکھی گئی۔

نومبر میں کروائے جانے والے سروے  میں صدر ماکروں کی مقبولیت میں تین فیصد کمی ہوتے ہوئے 18 فیصد تک رہ گئی جبکہ اس سے پہلے یہ مقبولیت 21 فیصد کے لگ بھگ تھی۔

صدر ما کروں  کی مقبولیت میں دو ماہ کے دوران سات فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

 صدر ماکروں کے علاوہ وزیراعظم  ایڈورڈ  فلپ  کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے۔

وزیراعظم  ایڈورڈ  فلپ کی مقبولیت ایک ماہ کے دوران 6 فیصد کم ہوتے ہوئے 21 فیصد رہ گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں