ہم اضافی ٹیکس  پر 3 ماہ  میں ایک دفعہ نظر ثانی کریں گے: امانوئیل ماکرون

ہم اپنے ہدف میں شامل اصلاحات کو عملی جامہ پہنائیں گے، اس وقت جو مسائل درپیش ہیں وہ نئے نہیں بلکہ گذشتہ 40 سال سے جمع ہونے والے مسائل ہیں: امانوئیل ماکرون

1096328
ہم اضافی ٹیکس  پر 3 ماہ  میں ایک دفعہ نظر ثانی کریں گے: امانوئیل ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ ہم پیٹرول کی قیمتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اضافی ٹیکس  پر 3 ماہ  میں ایک دفعہ نظر ثانی کریں گے۔

ماکرون نے ماحولیاتی  و موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عملی پلان  اور  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ مظاہرے ناقابل قبول واقعات کا سبب بنے ہیں۔ ہم اپنے ہدف میں شامل اصلاحات کو عملی جامہ پہنائیں گے اور اس وقت جو مسائل درپیش ہیں وہ نئے نہیں بلکہ گذشتہ 40 سال سے جمع ہونے والے مسائل ہیں۔

واضح رہے کہ "ییلو جیکٹ" کے نام سے منّظم ہونے والے مظاہرین حالیہ ایک سال کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافے  کے خلاف گذشتہ 10 دن سے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مظاہروں کے دوران 2 افراد ہلاک  اور 141 سکیورٹی اہلکاروں سمیت کُل 780 افراد زخمی  ہو چکے ہیں۔ 794 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں سے 9 کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں