اٹلی جانے کی کوشش میں ہونے والے افراد کا برا انجام

زندہ بچائے جانے والے تین افراد کا کہنا ہے کہ ہم 13 لوگ سفر  پر نکلے تھے ، کشتی میں خرابی پیدا ہونے سے بعض نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی تھیں

1089828
اٹلی جانے کی کوشش میں  ہونے والے افراد  کا برا انجام

اطلاع ملی ہے کہ اٹلی کے مغرب میں واقع ساردنیہ  جزیرے  کو پہنچنے کی کوشش میں ہونے والے   غیر قانونی تارکیں وطن  میں  سے ایک  کی لاش سمندر سے برآمد ہوئی ہے تو  9 افراد لا پتہ ہیں۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی آنسا  کی خبر کے مطابق  ساحلی سیکورٹی ٹیم نے ایک کشتی پر سوار تین  غیر قانونی تارکین وطن  اور ایک شخص کی نعش کو برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔

زندہ بچائے جانے والے تین افراد کا کہنا ہے کہ ہم 13 لوگ سفر  پر نکلے تھے ، کشتی میں خرابی پیدا ہونے سے بعض نے سمندر میں چھلانگیں لگا دی تھیں۔

لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تو  بتایا گیا ہے کہ اٹلی پہنچنے  کی کوشش کرنے والے ان افراد کا تعلق الجزائر سے ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں