بریگزٹ کا فیصلہ برطانیہ کےلیے مفید ہوگا:یورپی پارلیمان

یورپی  پارلیمان نے  گزشتہ روز بریگزٹ سے متعلق ایک معاہدے پر برطانوی کابینہ کی رضامندی میں پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے

1088371
بریگزٹ کا فیصلہ برطانیہ کےلیے مفید ہوگا:یورپی پارلیمان

یورپی  پارلیمان نے  گزشتہ روز بریگزٹ سے متعلق ایک معاہدے پر برطانوی کابینہ کی رضامندی میں پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

 اس سے قبل برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کی کابینہ نے ایک طویل اجلاس کے بعد ایک مسودے کی منظوری دی تھی۔

بریگزٹ سے متعلق یورپی یونین کی ایک کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ہم ایک شفاف معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں جو درست انداز میں یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کو یقینی بنائے گا جس میں شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کی سرحد سے متعلق ضمانتیں بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان مستقبل کے پائیدار اور قابل اعتماد تعلقات کی جانب ایک سنگ میل ہے۔

اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ یورپی پارلیمان اور برطانیہ کی پارلیمان  اس کی منظوری دے۔

اس سے قبل برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے اپنی کابینہ کے پانچ گھنٹوں تک جاری رہنے والے طویل اجلاس میں یورپی یونین سے علیحدگی کے مسودے کی منظوری حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

 



متعللقہ خبریں