بیلجئیم میں سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یمن میں جنگ کے دائرہ کار میں سعودی سرگرمیوں کے خلاف بیلجئیم کی یمنی سوسائٹیوں نے تقریباً ایک سو مظاہرین کے ساتھ بیلجئیم میں سعودی سفارت خانے کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا

1085579
بیلجئیم میں سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بیلجئیم میں سعودی عرب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یمن میں جنگ کے دائرہ کار میں سعودی سرگرمیوں کے خلاف بیلجئیم کی یمنی سوسائٹیوں نے تقریباً ایک سو مظاہرین کے ساتھ بیلجئیم میں سعودی سفارت خانے کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں مظاہرین نے "یمنی عوام کے ساتھ اتحاد"، "قاتل سعودی عرب" اور "دہشت گرد سعودی عرب" کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے "یمن میں قتل عام روکیں" اور "اسرائیل فلسطینیوں کو اور سعودی عرب یمنیوں کو مار رہا ہے" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرہ تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ یمن میں تقریباً 4 سال قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں ملک میں حالیہ سو سالوں کے شدید ترین قحط اور  انسانی بحران کا سامنا ہے  اور 29 ملین آبادی والے ملک میں شہری  اور انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں