جرمن چانلسرانگیلا مرکل صوبہ ہیسے میں توقع کے مطابق کامیابی حاصل نہ کرسکیں

اتوار کے روز ہونے والے ان انتخابات میں چانسلر میرکل کی جماعت سی ڈی یو کو اس بار صرف  27 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ  گرین پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انیس اعشاریہ نو اور انیس اعشاریہ آٹھ ووٹوں کے ساتھ دوسرےاور تیسرے نمبر پر ہیں

1077563
جرمن چانلسرانگیلا مرکل  صوبہ ہیسے میں  توقع کے مطابق کامیابی حاصل نہ کرسکیں

جرمن صوبے ہیسے میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت کو ماضی کے مقابلے میں کہیں کم ووٹ ملے ہیں۔ جرمنی کی دوسری بڑی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔

اتوار کے روز ہونے والے ان انتخابات میں چانسلر میرکل کی جماعت سی ڈی یو کو اس بار صرف  27 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ  گرین پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی انیس اعشاریہ نو اور انیس اعشاریہ آٹھ ووٹوں کے ساتھ دوسرےاور تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ 13.2 فیصد ووٹ حاصل کر کے صوبائی پارلیمان میں داخل ہو گئی ہے۔

سن 1966 کے بعد اس صوبے میں سی ڈی یو کے الیکشن میں سب سے زیادہ برے نتائج نے ایک بار پھر جرمن چانسلر میرکل کی قیادت پر سوالات اٹھا دیے ہیں

جرمن صوبے ہیسے میں کل ہونے والے الیکشن کے نتائج کے بعد اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی ملک کی تمام سولہ ریاستوں کی پارلیمانوں میں داخل ہو چکی ہے جو محض پانچ سال قبل قائم ہونے والی اس جماعت کے لیے بلا شبہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

ہیسے میں سی ڈی یو کی ناقص کارکردگی کے بعد ایسی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ ایک اور انتخابی دھچکے کے بعد غالباﹰ میرکل پارٹی کی لیڈر شپ سے استعفیٰ دے دیں گی لیکن وفاقی وزیر خزانہ اولاف شُلز نے ایسی افواہوں کو اتوار کے روز مسترد کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں