پادریوں کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی شرمناک ہے :پاپائے روم

پاپائے روم  فرانسس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ  میں "درندہ صفت" پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے  والے بچوں کے ساتھ ہیں

1034372
پادریوں کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی شرمناک ہے :پاپائے روم

 پاپائے روم  فرانسس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ  میں "درندہ صفت" پادریوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے  والے بچوں کے ساتھ ہیں۔

ویٹی کن  سے جاری ایک بیان  میں   پوپ  کا کہنا ہے کہ امریکی  کیتھولک گرجے  کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

 یاد رہے کہ امریکی گرینڈ جیوری کی ایک رپورٹ  میں بتایا گیا تھا  کہ  7 دہائیوں کے دوران تقریباً 3 سو پادریوں نے ایک ہزار سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 اس رپورٹ   کے تحت،  کیتھولک چرچ نے ان واقعات کو دانستہ طور پر نظر انداز کر دیا تھا۔

  جبکہ امریکہ  میں ان  واقعات  پر قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں