اٹلی: پُل کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

ہلاک ہونے والوں میں سے بعض اپنے گھروں پر ملبہ گرنے اور عمارتوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں اور بعض حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے دھوئیں  کی وجہ سے ہلاک ہوئے

1032772
اٹلی: پُل کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

اٹلی کے شہر سینووا  میں کل A10 موٹر وے پر واقع موراندی پُل گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

ملبے سے چار افراد کو زندہ نکال  لیا گیا ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے بعض اپنے گھروں پر ملبہ گرنے اور عمارتوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں اور بعض حادثے کے بعد لگنے والی آگ کے دھوئیں  کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

حادثے میں 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور 10 افراد لاپتہ ہیں۔

برّی راستوں کے ماہرین نے پُل کے باقی ماندہ حصے کا معائنہ کیا ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پُل کسی تعمیری سبب کی وجہ سے منہدم ہوا ہے تاہم شدید بارشیں اور طوفان  بھی اس انہدام کا سبب ہو سکتا ہے۔

عینی شاہدوں میں سے ایک نے کہا ہے کہ پُل آسمانی بجلی گرنے بعد منہدم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پُل 1960 میں تعمیر کیا گیا اور 2016 میں اس کی تجدید و مرمت کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں