ٹرمپ۔جونگ ان ملاقات،روس کا خیرمقدم

روسی صدارتی ترجمان  دیمتری پیسکوف نے  کہا ہے کہ ٹرمپ اور کم جونگ ان   کے درمیان بالواسطہ ملاقات خوش آئند ہے   اور یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ  جزیرہ نما کوریا میں  کشیدگی کم ہوگی

991838
ٹرمپ۔جونگ ان ملاقات،روس کا خیرمقدم

  روس نے امریکی اور شمالی کوریائی لیڈروں کے درمیان ملاقات  کا خیر مقدم کیا ہے۔

 روسی صدارتی ترجمان  دیمتری پیسکوف نے  کہا ہے کہ ٹرمپ اور کم جونگ ان   کے درمیان بالواسطہ ملاقات خوش آئند ہے   اور یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ  جزیرہ نما کوریا میں  کشیدگی   کم ہوگی ۔

 ترجمان نے  صدر پوٹن کے بیان کو دہرایا جس میں انہوں نے  کہا تھا کہ   جزیرہ نما کوریا کے تنازعے کا حل  بات چیت  کے ذریعے  تلاش کیا جانا چاہیئے۔

 پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ صدر پوٹن  عالمی فٹ بال  کپ کی افتتاحی تقریب  کے  تحت کل ماسکو میں شمالی کوریا   کے پارلیمانی اسپیکر  کم یونگ نام سے ملاقات کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں