یوکرین: روسی صحافی کا قتل ڈرامہ نکلا،روس کے ملوث ہونے کا انکشاف

یوکرین نے دارالحکومت کیف میں ایک روسی صحافی کے قتل کا ڈرامہ کیا تھا اور بتایا گیا ہے کہ یہ روس کی جانب سے اُن کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے خفیہ آپریشن کا حصہ تھا

982638
یوکرین: روسی صحافی کا قتل ڈرامہ نکلا،روس کے ملوث ہونے کا انکشاف

یوکرین نے دارالحکومت کیف میں ایک روسی صحافی کے قتل کا ڈرامہ کیا تھا اور بتایا گیا ہے کہ یہ روس کی جانب سے اُن کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے خفیہ آپریشن کا حصہ تھا۔

خیال رہے کہ ارکاڈی  بیبچنکو کی موت کی خبر منگل کو منظر عام پر آئی تھی لیکن 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گزشتہ روز  انھیں ایک پریس کانفرنس میں سامنے لایا گیا ہے۔

یوکرین کی  قومی سلامتی  کے سربراہ وسیلی گریساک کا کہنا ہے کہ روسی  خفیہ قوتوں  نے کرائے کے حملہ آور کے ذریعے  بیچنکو کے قتل  کا منصوبہ بنایا  تھا۔

پولیس  کا  یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو  گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل بیبچنکو کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے اپارٹمنٹ  کی دہلیز پر انھیں دیکھا تھا اور ان کی کمر پر گولیوں کے نشانات تھے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے ان کی موت ہوگئی تھی۔

بیچینکو  نے اپنی جان بچانے پر یوکرین کی سلامتی کے اداروں  کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

بیبچنکو نے کہا کہ میں نے اپنا کام کیا اور  میں ابھی بھی زندہ ہوں ۔

بیبچنکو کا کہنا تھا  ایک ماہ قبل ان کے قتل کے مبینہ روسی منصوبے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ سے مستقل طور پر یوکرین کی سلامتی اداروں  کے ساتھ رابطے میں تھے۔

 دوسری جانب ،روس کی وزارت خارجہ نے اس جعلی قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے  روس مخالف اشتعال انگیزی قرار دیا۔

 



متعللقہ خبریں