برسلز میں ایران جوہری معاہدے پر غور

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ ایران  کے جوہری  معاہدے پر غور کی غرض سے بروز منگل بیلجین دارالحکومت برسلز میں یکجا ہوں گے

969405
برسلز میں ایران جوہری معاہدے پر غور

برطانیہ، فرانس اور جرمنی   کےو زراء خارجہ ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کی غرض سے برسلز میں یکجا ہوں گے۔

یورپی یونین کے خارجی امور اور سلامتی پالیسیوں کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی  کا کہنا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ ایران  کے جوہری  معاہدے پر غور کی غرض سے بروز منگل بیلجین دارالحکومت برسلز میں یکجا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں یہ  یورپی یونین کے سفارتکار ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ دنوں امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔



متعللقہ خبریں