یونان:مہاجرین کی مسلسل آمد پر مقامی آبادی مشتعل،پولیس طلب کرلی گئی

یونانی جزیرے لیسوس میں مقامی افراد نے مہاجرین کی مسلسل آمد اور یورپی یونین کی ہجرت پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جسے منتشر کرنے کےلیےپولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا

963724
یونان:مہاجرین کی مسلسل آمد پر مقامی آبادی مشتعل،پولیس طلب کرلی گئی
midilli siginmaci protestosu1.jpg

یونانی جزیرے لیسوس میں مقامی افراد نے مہاجرین کی مسلسل آمد اور یورپی یونین کی ہجرت پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 گزشتہ روز  ہونے والے مظاہرے   کے  شرکا٫ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس  کا  استعمال کرنا پڑا۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس کی بس  الٹنے  کی کوشش بھی کی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  اس  مظاہرے میں شامل افراد کی تعداد ڈھائی ہزار کے لگ بھگ تھی۔

یاد رہے کہ  یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا جب یونانی وزیراعظم الیکسس چپراس لیسوس میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شریک ہونے کے لیے جزیرے پر پہنچنے والے تھے۔

 مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں