روس کے لئے راستوں کو کھلا رکھنا چاہیے، حل صرف مذاکراتی میز پر تلاش کیا جا سکتا ہے: سٹیف بلاک

ہم شام کے اہداف پر بمباری کے ساتھ مفاہمت کا مظاہرہ کریں تو بھی شام میں جنگ کا حل صرف  مذاکراتی میز پر تلاش کیا جا سکتا ہے: سٹیف بلاک

951780
روس کے لئے راستوں کو کھلا رکھنا چاہیے، حل صرف مذاکراتی میز پر تلاش کیا جا سکتا ہے: سٹیف بلاک

ہالینڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت شام میں انتظامیہ کے اہداف کے خلاف فضائی آپریشن کے بارے میں ہم مفاہمت کا مظاہرہ کریں تو بھی شام میں جنگ کا حل صرف مذاکراتی میز پر تلا ش کیا جا سکے گا۔

ہالینڈ کے وزیر خارجہ سٹیف بلاک نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے اسد انتظامیہ  کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہالینڈ کی تمام تر کوشش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے وسیلے سے فائر بندی کو یقینی بنانے، علاقے میں انسانی امداد کی رسائی اور ہمارے ترجیح دئیے گئے امن کے قیام  کے ساتھ ہے۔

بلاک نے کہا کہ ہم شام کے اہداف پر بمباری کے ساتھ مفاہمت کا مظاہرہ کریں تو بھی شام میں جنگ کا حل صرف  مذاکراتی میز پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔

متوقع آپریشن کے موجودہ شرائط میں نہایت غور فکر کا نتیجہ اور محدود پیمانے پر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کے لئے راستوں کو کھلا رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس  کے شامی انتظامیہ کے خلاف حملے کے دائرہ کار میں دارالحکومت دمشق کے قریب کیمیائی اسلحے کے تحقیقاتی مرکز، حمص  کے مغرب میں کیمیائی اسلحے کے ڈپو اور کیمیائی اسلحے کے کمانڈ مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں