ہنگری کے انتخابات:اعربان تیسری مرتبہ کامیاب

گزشتہ روزہونے والےانتخابات میں اب تک کے نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بتایاہےکہ 93 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہیں جس میں وکٹر  اوربان نے 50فیصد نے زائد ووٹ حاصل کرلیے ہیں

947016
ہنگری کے انتخابات:اعربان تیسری مرتبہ کامیاب

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان  نے تیسری بارعام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گزشتہ روزہونے والےانتخابات میں اب تک کے نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بتایاہےکہ 93 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہیں جس میں وکٹر  اوربان نے 50فیصد نے زائد ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

انتخابی کامیابی کے بعد وہ لگارتار تیسری بار وزارت عظمی کا منصب سنبھالیں گے جبکہ ان کی  فڈیز پارٹی ایوان  میں دوتہائی اکثریت  حاصل کرے گی ۔

وکٹراوربان  جوکہ یورپی یونین میں برطانوی شمولیت کی مخالفت کرنے والے سیاستدانو ں میں سے ہیں جنھوں نے انتخابات میں تارکین وطن کے خلاف مہم چلائی اورانھیں اس پر کامیابی  بھی حاصل ہوئی۔

ہنگری میں عام انتخابات کے موقع پر رائے دہی  کا تناسب  69فیصد رہا۔

انتخابات میں دوسرے نمبر پر نیشنلسٹ پارٹی جوبیک رہی جس نے 20فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر سوشلسٹ پارٹی رہی اوراسے 12فیصد ووٹ ملے،  چوتھے پر نمبر پر ہنگری کی مرکزی گرین پارٹی رہی جسے صرف 4فیصد ووٹ مل سکے۔

 



متعللقہ خبریں