شام کی جمہوریت پسند قوت کے وفد کی ماکروں سےملاقات،تعاون کی یقین دہانی

فرانس کے صدر  ایمانویل ماکروں  نے شام کی جمہوریت پسند قوت کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ ترکی اپنی بقا کی خاطر پی کےکے سے جنگ لڑ رہا ہے

940679
شام کی جمہوریت پسند قوت کے وفد کی ماکروں سےملاقات،تعاون کی یقین دہانی

 فرانس کے صدر  ایمانویل ماکروں  نے شام کی جمہوریت پسند قوت کے نمائندوں سے  ملاقات میں  کہا کہ   ترکی  اپنی بقا کی خاطر پی کےکے  سے جنگ لڑ رہا ہے۔

صدارتی  محل کے مطابق ، گزشتہ روز ماکروں نے   متعلقہ قوت کے وفد  سے ملاقات کی جس میں اکثریت پی کےکے  کے دہشتگردوں کی تھی ۔

 وفد نے ماکروں کو شمالی شام کی صورت حال  سے آگاہ  کیا جس کے جواب میں  صدر ماکروں نے    کہا کہ آپ کی  تنظیم نے داعش کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے  لہذا فرانس  آپ کو مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہے اور ہم  چاہتے ہیں کہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل جلد ہی سامنے لایا جائے تاکہ خطے میں امن و امان  قائم ہو اور داعش کے دوبارہ سر اٹھانے کے تمام راستے مسدود ہو جائیں۔

 بیان میں  علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا کہ  شام کی جمہوریت پسند قوت کا  پی کےکے  سے کوئی  واسطہ نہیں  ہے جس کے بارے میں  اُس نے ہمیں اعتماد میں لیا  ہے  اور ہماری خواہش ہے کہ    وہ عالمی برادری  کے تعاون سے   ترکی  کو  بھی  مذاکرات     کی دعوت دے۔

 

 



متعللقہ خبریں