شمالی کوریا کے میزائل یورپ  تک پہنچ سکتے ہیں

میں واضح الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ شمالی کوریا کے میزائل یورپ اور جرمنی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: اولے ڈیل

933126
شمالی کوریا کے میزائل یورپ  تک پہنچ سکتے ہیں

جرمنی کے فارن انٹیلی جنس ادارے BND نے وارننگ دی ہے کی شمالی کوریا کے میزائل یورپ  تک پہنچ سکتے ہیں۔

جرمنی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے روزنامے کی اتوار کی اشاعت بلڈ ایم  سونٹیج کی خبر کے مطابق بی این ڈ ی کے سربراہ اولے ڈیل  نے جرمنی کے اسمبلی ممبران کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات میں شمالی کوریا کے طویل مسافت میزائلوں کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

خبر کے مطابق ڈیل نے مذاکرات میں کہا ہے کہ میں واضح الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ شمالی کوریا کے میزائل یورپ اور جرمنی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اخبار نے ملاقات میں شریک اسمبلی ممبران  کو خبر کا ماخذ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا  اب اپنے بین البراعظمی میزائلوں  کو جوہری وار ہیڈ  سے مسلح کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں