اٹلی: وزیراعظم رینزی مستعفی،5اسٹار موومنٹ حکومت بنانے کے لیے کوشاں

اٹلی میں ہونے والے انتخابات میں دائیں بازو کی اور یورپ سے اتحاد کی مخالف جماعت نے غیر متوقع کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد اٹلی کے سابق وزیر اعظم ماتیو  رینزی نے اپنی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے

923558
اٹلی: وزیراعظم رینزی مستعفی،5اسٹار موومنٹ حکومت بنانے کے لیے کوشاں

اٹلی میں ہونے والے انتخابات میں دائیں بازو کی اور یورپ سے اتحاد کی مخالف جماعت نے غیر متوقع کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد اٹلی کے سابق وزیر اعظم ماتیو  رینزی نے اپنی پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اٹلی میں 945 رکنی پارلیمان  کےلیے ہونے والی  رائے دہی  میں 5کروڑ 70 لاکھ اطالوی شہریوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

خبر کے مطابق ووٹنگ کا تناسب 52.9 فیصد تک رہا۔

جاری کردہ نتائج کے تحت، عوام میں مقبول فائیو اسٹار موومنٹ ایک تہائی ووٹ لے کر سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے تاہم وہ بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ دوسری جانب مہاجر مخالفین  کا کہنا ہےکہ وہ دائیں بازو  کے اتحاد  کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پیچیدہ صورتحال کے تحت حکومت کے تشکیل کے لیے ہونے والے مذاکرات اور اتحاد سازی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 سابق وزیراعظم ماتیو  رینزی جو کہ  دائیں بازو کی مرکزی   جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ہیں

انہوں نے اپنی جماعت کی ناقص کارکردگی کے سبب استعفیٰ دیا تھا ان کی جماعت 20 فیصد ووٹ  ہی  حاصل کرپائی۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی ’نظام مخالف اتحاد‘ کا حصہ بننے کےبجائے حزب اختلاف  میں بیٹھنا پسند کرے گی۔

 ان کی جماعت اور دیگر اتحادیوں  نے ایوانِ زیریں میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں اور اتحاد  کو ان پر 3 فیصد سے برتری حاصل ہے۔

انتظامیہ مخالف  5اسٹار موومنٹ کو ڈالے گئے ووٹوں ميں اضافہ ہوا ہے اور وہ سب سے بڑی انفرادی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔

پارٹی کے حق ميں 31 فيصد ووٹ ڈالے گئے۔

مرکز سے بائيں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی حکمران ا تحاد کو23 فيصد ووٹ مل سکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں