ماکرون اور مرکل روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ مذاکرات کریں گے

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون اور جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کل سے فائر بندی کے اطلاق اور شام میں  قیام امن کے موضوعات  پر روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ مذاکرات کریں گے

917689
ماکرون اور مرکل روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ مذاکرات کریں گے

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون اور جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کل سے فائر بندی کے اطلاق اور شام میں  قیام امن کے موضوعات  پر روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

فرانس کے ایلس پیلس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل اور خاص طور پر مشرقی الغوطہ سے بیمار اور زخمی شہریوں کی منتقلی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شام میں ایک مہینے کی فائر بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایک پہلا ناگزیر قدم تھا آنے والے  دنوں میں اس فیصلے کے ٹھوس اطلاق کے لئے ہم نہایت درجے محتاط ہوں گے۔ فائر بندی کا اطلاق ضروری ہے امدادی کانوائے شدت اور بھوک کا سب سے زیادہ سامنے کرنے والے علاقوں میں بلا تعطل پہنچنے چاہئیں۔ علاوہ ازیں فوری طبّی منتقلی بھی بلا تاخیر کی جانی چاہیے۔

آستانہ مرحلے  کے ضامن ملکوں روس، ترکی اور ایران سمیت تمام متعلقہ ممالک کے آنے والے دنوں میں فیصلے کے مکمل اطلاق کے لئے حرکت میں آنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون اور جرمن چانسلر مرکل کل سے فائر بندی کے اطلاق اور شام میں قیام امن کے موضوعات پر بات چیت کے لئے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

بیان کے مطابق اس حوالے سے فرانس کے وزیر خارجہ جین ویس لی ڈریان منگل کے روز روس کے دارالحکومت ماسکو  کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں