شاہ کے خطاب کی حسرت لئے شہزادہ مر گیا

پرنس ہینرک منگل کی شام  84 سال کی عمر میں فریڈنز برگ پیلس میں وفات پا گئے

910243
شاہ کے خطاب کی حسرت لئے شہزادہ مر گیا

فرانسیسی الاصل پرنس ہینرک وفات پا گئے۔

پرنس ہینرک 1967 میں  ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوئم  کے ساتھ  رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

شاہی پریس بیورو کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد پرنس ہینرک منگل کی شام  84 سال کی عمر میں فریڈنز برگ پیلس میں وفات پا گئے ۔

آخری لمحات میں ان کی اہلیہ ملکہ مارگریٹ دوئم اور بیٹے ولی عہد پرنس فریڈرک اور پرنس جوکم ان کے پاس تھے۔

پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے انہیں 28 جنوری کو شاہی ہسپتال ریگشوپسی ٹیلٹ میں داخل کروایا گیا تھا جہاں سے انہیں کل فارغ کیا گیا۔

شاہی پریس بیورو کے مطابق زندگی کے آخری  ایّام گزارنے کے لئے انہیں فریڈنز برگ پیلس میں لایا گیا۔

کاونٹ ہینری میری جین اینڈرے 1934 میں فرانس میں پیدا ہوئے اور 1967 میں  ملکہ مارگریٹ دوئم کے ساتھ  شادی کے بعد انہیں پرنس ہینرک کا خطاب دیا گیا۔

نو بیاہتا شاہی جوڑے نے اپنا ہنی مون ترکی میں منایا تھا۔

دو بیٹوں کے باپ اور 8 پوتے پوتیوں کے دادا پرنس ہینرک شاہی پروٹوکول میں اپنے بیٹوں کے بعد آنے اور انہیں شاہ کا خطاب نہ دئیے جانے پر ہمیشہ خائف رہے۔



متعللقہ خبریں