حکومت سازی کےلیے مذاکراتی دور میں مشکلات کا سامنا ہے :مرکل

جرمن چانسلر  انگیلا مرکل نے کہاہے کہ حکومت سازی کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا کڑا دور سامنے ہے

904381
حکومت سازی کےلیے مذاکراتی دور میں  مشکلات کا سامنا ہے :مرکل

جرمن چانسلر  انگیلا مرکل نے کہاہے کہ حکومت سازی کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا کڑا دور سامنے ہے ۔

  دوسری جانب، ممکنہ وسیع تر مخلوط حکومت میں مارٹن شُلز کے مستقبل کے کردار پر بحث گرم ہو گئی ہے  ۔

خبر کے مطابق، ایک بیا ن میں  چانسلر مرکل نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ جاری مذاکرات کی کامیابی اور حکومت کے قیام کی امید کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا  یہ حتمی دور  مشکل ہوگا۔

 مرکل  کا کہنا تھاکہ آج ہم ان مذاکراتی کے حتمی دور کے لیے دوبارہ جمع ہوئے ہیں ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ مذاکرات مزید کب تک چلیں گے ہم نے کل اچھا خاصا کام کیا تاہم اب بھی بہت سے امور حل طلب ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میں  نیک  نیتی  کے ساتھ ان مذاکرات میں شرکت کر رہی ہوں مگر مجھے یہ توقع بھی ہے کہ آج کے دور میں ہمارے سامنے مذاکرات کا ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔



متعللقہ خبریں