YPG معصوم نہیں ہے: ہالینڈ کی طرف سے ترکی کے شاخِ زیتون آپریشن کے ساتھ مکمل تعاون

PKK اور YPG کے درمیان ایک مضبوط تعلق موجود ہے اور ہالینڈ نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کی کبھی بھی حمایت نہیں کی: وزیر خارجہ ہالبے زلسٹرا

895952
YPG معصوم نہیں ہے: ہالینڈ کی طرف سے ترکی کے شاخِ زیتون آپریشن کے ساتھ مکمل تعاون

ہالینڈ کی طرف سے ترکی کے شاخِ زیتون آپریشن کے ساتھ مکمل تعاون۔

ہالینڈ کے وزیر خارجہ ہالبے زلسٹرا نے  شاخِ زیتون آپریشن کے بارے میں جاری کردہ بیان میں ترکی کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

زلسٹرا نے ،ترکی پر کھلے بندوں حملے کئے جانے اور ترکی کے پاس  اپنے دفاع کے لئے ضروری جواز موجود ہونے کا ذکر کیا ہے اور "YPG معصوم نہیں ہے" کے الفاظ کے ساتھ  ترکی کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  PKK اور YPG کے درمیان ایک مضبوط تعلق موجود ہے اور ہالینڈ نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کی کبھی بھی حمایت نہیں کی۔

وزیر خارجہ ہالبے زلسٹرا نے کہا کہ PKKکو ہالینڈ اور پورے یورپ کے مطابق ایک دہشتگرد تنظیم قبول کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں