رعکی عفرین آپریشن علاقائی عوام کو قبضے اور مظالم سے نجات دلانے کے لیے کر رہا ہے، روس

متحدہ امریکہ  شام  کی پیش رفت  کو سمجھنے سے قاصر ہے  یا پھر یہ قصدی طور پر  اشتعال  انگیز  حرکتیں  کر رہا ہے

894228
رعکی عفرین آپریشن علاقائی عوام کو قبضے اور مظالم سے نجات دلانے کے لیے کر رہا ہے، روس

روس نے اطلاع دی ہے کہ یہ عفرین کاروائی کے معاملے میں ترکی اور شام  کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کریملن کے ترجمان  دیمتری پیسکووف  کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے عفرین  میں PKK/KCK/PYD-YPG  اور داعش کے دہشت گردوں کو بے بس کرنے ، دوست اور برادر علاقائی عوام کو دباؤ اور مظالم  سے  نجات دلانے کے زیر مقصد ترک مسلح افواج  کی جانب سے  شروع کردہ  شاخِ زیتون  کاروائی کا ہم قریبی  طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔

کریملن  سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "ہم ترکی سے رابطے میں ہیں، جبکہ فرانس  کی جانب سے اس کاروائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  پیش  کرنا  ایک یکطرفہ اور دہرے معیار  کی حامل   ایک حرکت ہے۔ "

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے  اس حوالے سے  اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "متحدہ امریکہ  شام  کی پیش رفت  کو سمجھنے سے قاصر ہے  یا پھر یہ قصدی طور پر  اشتعال  انگیز  حرکتیں  کر رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ہم  ایک طویل عرصے سے یہ کہتے چلے آئے ہیں کہ امریکہ   شام کے   ایک اہم رقبے پر  متبادل  انتظامیہ عناصر کو  تشکیل دینے کے درپے ہے ،  واشنگٹن انتظامیہ نے شام میں تعاون  کردہ گروہوں  کو بعض اوقات  سر ِ عام  اور بعض اوقات خفیہ طور پر اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی ترسیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں