روس: ترکی کے عفرین آپریشن کی موجب امریکی غیر ذمہ دارانہ کاروائیا ں ہیں

روسی وزارت خارجہ نے تحریری اعلان میں  اس بات  پر زور دیا ہے کہ شام کے شمال مغرب  میں بحران پیدا  کرنے والے نمایاں اسباب میں سے ایک امریکی اشتعال انگیز اقدامات ہیں

892945
روس: ترکی کے عفرین آپریشن کی موجب امریکی غیر ذمہ دارانہ کاروائیا ں ہیں

روسی  وزارت   دفاع نے اعلان کیا ہے کہ "پینٹا گون نے شام میں امریکی نواز مسلح گروہوں کو جدید اسلحہ  سے لیس کرتے ہوئے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔"

وزارت نے   اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ"  ترکی نے   اشتعال انگیزی   کے جواز میں  عفرین  میں  فوجی آپریشن شروع کیا ہے اور امریکہ کا شام میں غیر ذمہ دار موقف   شام کے سلسلہ حل کو خطرے سے دو چار کر رہا ہے۔ "

روسی وزارت خارجہ نے تحریری اعلان میں  اس بات  پر زور دیا ہے کہ شام کے شمال مغرب  میں بحران پیدا  کرنے والے نمایاں اسباب میں سے ایک امریکی اشتعال انگیز اقدامات ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ شام میں کردوں کی اکثریت  پر مبنی علاقے قائم کرتے ہوئے ان علاقوں کو  علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،  علاوہ ازیں  امریکی جدید اسلحہ کی  مسلح گروہوں کو ترسیل   کی بنا پر ترکی نے  عفرین آپریشن شروع کیا ہے۔  امریکہ کی شام میں غیر ذمہ دارانہ  کاروائیاں  اس ملک کے سلسلہ حل کو بھی کھٹائی میں  ڈال رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں