برطانیہ میں کابینہ میں ردو بدل

گزشتہ سال کے اواخر میں کابینہ کے تین وزراءکی جانب سے۷ اوپر تلے استعفوں کے بعد  وزیراعظم تھریسامئے نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے

884180
برطانیہ میں کابینہ میں ردو بدل

برطانیہ کی وزیر اعظم  تھریسا مئے  کی  کابینہ میں ردو  بدل  کے دوران پانچ وزراء اپنی  اپنے عہدے برقرار رکھنے میں  کامیاب رہے ہیں۔

گزشتہ سال کے اواخر میں کابینہ کے تین وزراءکی جانب سے۷ اوپر تلے استعفوں کے بعد  وزیراعظم تھریسامئے نے اپنی کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مے متوقع طور پر چھ سینئر حکومتی وزراء کو تبدیل یا برخاست کر سکتی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بورس جانسن، وزیر خزانہ  فلپ ہمینڈ، وزیر داخلہ   ایمبر روڈ،  بریگزٹ امور کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور وزیر دفاع  گاوین  ولیم سن  اپنے عہدوں پر  تعینات رہیں گے۔

توقع ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اپنی پارٹی میں خواتین اور نوجوان ارکان کو اہم عہدوں پر فائز کر سکتی ہیں تاکہ حکومتی سطح پر اس قدامت پسند پارٹی کو نئے چہرے میسر آ سکیں۔

وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ  کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں