لگتا ہے امریکہ،سعودی عرب اور اسرائیل ایران سے جنگ چاہتے ہیں: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں   نے کہا ہے کہ  امریکہ،سعودی عرب   اور اسرائیل کے بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایران سے جنگ چاہتے  ہیں

881401
لگتا ہے امریکہ،سعودی عرب اور اسرائیل ایران سے جنگ  چاہتے ہیں: فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں   نے کہا ہے کہ  امریکہ،سعودی عرب   اور اسرائیل کے بیانات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایران سے جنگ چاہتے  ہیں۔

 ایوان صدر میں سال  نو کی مناسبت سے  اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ماکروں نے   ایران کی صورت حال سے متعلق کہا کہ  ہماری اتحادی ممالک جن میں امریکہ،سعودی عرب اور اسرائیل شامل ہیں ایسے بیانات دے رہے ہیں جن سے ایران کو جنگ میں جھونکنے کا  خدشہ پیدا ہو  رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں ایک توازن  قائم کرنا  اور  ایران کے خلاف ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا ضروری ہے ۔

فرانسیسی صدر نے  خبردار   کرتے ہوئے کہا کہ  ایران سے تعلقات منقطع کرنے کی صورت حال میں  حالا ت مزید خراب ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں