سال 2018 میں دنیا کو بد ترین انسانی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے

سال 2018 میں دنیا کو دوسری جنگ عظیم سے لے کر اب تک کے بد ترین انسانی بحران  کا سامنا ہو سکتا ہے: پینی مورڈنٹ

879874
سال 2018 میں دنیا کو بد ترین انسانی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے

برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پینی مورڈنٹ نے کہا ہے کہ سال 2018 میں دنیا کو دوسری جنگ عظیم سے لے کر اب تک کے بد ترین انسانی بحران  کا سامنا ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دی ٹیلی گراف کی خبر کے مطابق برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پینی مورڈنٹ نے کہا ہے کہ اگرچہ سال 2017 انسانی بحرانوں کے حوالے سے ایک خوفناک سال تھا لیکن سال 2018 اس سے بھی سخت ہو سکتا ہے۔

برطانیہ کی وزارت برائے بین الاقوامی ترقی نے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کوآرڈینیشن دفتر OCHA کے لئے اضافی طور پر 21 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

مذکورہ مالی وسائل کو مسائل کی لپیٹ میں آئے ہوئے  علاقوں میں 13 ملین انسانوں  کو پانی  فراہم کر کے زندگی کی شرائط کو بہتر بنانے کے لئے اور 9 ملین افراد کو خوراک کی فراہمی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ذمہ دار نائب سیکرٹری جنرل  اور ہنگامی حالات کے کوآرڈینیٹر سٹیفن او برائن  نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ماہِ مارچ میں دنیا، سال 1945 سے لے کر اب تک کے، شدید ترین انسانی بحران سے گزری ہے۔



متعللقہ خبریں