بعض طاقتیں مشرق وسطی میں انارکی کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں: روس

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ  بعض بیرونی طاقتوں نے  شام،عراق اور لیبیا  میں افراتفری پھیلانے کےلیے ماحول پیدا کرنا شروع کر دیا  ہے

862321
بعض طاقتیں مشرق وسطی میں انارکی کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں: روس

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف  نے کہا ہے کہ  بعض بیرونی طاقتوں نے  شام،عراق اور لیبیا  میں افراتفری پھیلانے کےلیے   ماحول پیدا کرنا شروع کر دیا  ہے ۔

 لیوروف نے یہ بات  ماسکو میں   مشرقی آرتھوڈوکس   کے 10 ویں بشپ  یوحنا  یازیجی سے ملاقات کے دوران کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ   روس   شام ،عراق اور لیبیا  میں  انتشار پھیلانے کی کوششوں کے خلاف بر سر پیکار ہے  کیونکہ بعض طاقتیں،  مشرق وسطی  میں انارکی کا ماحول پیدا کر کے   ریاستی  قوانین  کی دھجیاں اڑانے  اور اپنے  مفادات کی خاطر  دہشتگردوں  اور   انتہا پسندوں    کے ہاتھ مضبوط  کرنے میں مصروف ہیں۔



متعللقہ خبریں