پوتن اور اسد کی سوچی میں ملاقات

عسکری سلسلہ اپنے انجام  کے قریب ہے اب  سیاسی سلسلے کو شروع کیے جانے کی ضرورت ہے

851487
پوتن اور اسد کی سوچی میں ملاقات

روسی صدر ولا دیمر پوتن  اور شامی  انتظامیہ کے سربراہ  بشار اسد  روس کے شہر سوچی میں یکجا ہوئے ہیں۔

کریملن سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ   کے مطابق   پوتن  نے اسد سے ملاقات کے دوران کہا  ہے کہ عسکری سلسلہ اپنے انجام  کے قریب ہے اب  سیاسی سلسلے کو شروع کیے جانے کی ضرورت ہے۔

شام میں سیاسی   عمل  کے مرکزی خطوط  کے تعین   کی جانب اشارہ دینے والے  پوتن   نے  اس ملاقات میں اسد سے کہا ہے  کہ " مجھے  شامی  قومی ڈائیلاگ کانگرس  کے بارے میں آپ کے  خیالات  پر  تجسس ہے۔ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جاری رکھے جانے والے سیاسی سلسلے میں آپ کا نقطہ   نظر  بھی اہمیت کا حامل ہے۔"

اسد  نے شام میں سیاسی سلسلے کی حمایت کرنے والے تمام تر طرفین سے مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ" شام  کے سیاسی حل میں بیرونی طاقتوں کو مداخلت  سے باز رکھنے  کے معاملے پر  ہم  روس  کے تعاون پر اعتماد  رکھتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں