مستعفی لبنانی وزیر اعظم پیرس پہنچ گئے

لبنانی ٹیلی ویژن نے  حریری اور ان کی اہلیہ کی پیرس  کی  رہائش گاہ کو آمد کو براہ راست نشر کیا

850147
مستعفی لبنانی وزیر اعظم پیرس پہنچ گئے

لبنانی وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے  سعد حریری سعودی عرب سے فرانس   پہنچ گئے ہیں۔

لبنانی ٹیلی ویژن نے  حریری اور ان کی اہلیہ کی پیرس  کی  رہائش گاہ کو آمد کو براہ راست نشر کیا۔

حریری نے رخت ِسفر باندھنے سے پیشتر  سماجی میڈیا   پر  اپنے پیغام میں کہا کہ لبنان کی صورتحال کے مستقبل کے حوالے سے باہمی مشاورت کی غرض سے  انہوں نے سعودی عرب میں قیام کیا ، اس کے برخلاف خبریں  جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

دریں اثناء فرانس کے صدارتی دفتر نے اطلاع دی ہے کہ صدر امینول ماخرون حریری سے دوپہر  کے وقت    ملاقات کریں گے۔

حریری کے  کب تک پیرس میں قیام کرنے اور کب بیروت  لوٹنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ لبنانی صدر مشل آؤن نے    اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب حریری اور ان کے اہل خانہ کو زیر حراست رکھے ہوئے ہے اور انہوں نے حریری کے استعفی ٰکی منظوری نہیں دی۔

دوسری جانب سعودی عرب نے صلاح مشورہ کے لیے برلن  میں متعین اپنے سفیر کو واپس طلب کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں