داماد کو مراعات دینے پر بلغارئین وزیر صحت مستعفی

بلغاریہ  کے وزیر صحت نکولائی پیٹروف  نے عہدے کے ناجائز استعمال کی خبروں پر استعفی وزیر اعظم کو پیش کر دیا ہے جسے قبول کر لیا گیا

837672
داماد کو مراعات دینے پر بلغارئین وزیر صحت مستعفی

بلغاریہ  کے وزیر صحت نکولائی پیٹروف  نے  استعفی دے دیا ہے ۔

 وزیر خزانہ  ولادیسلاف  گورانوف نے  کابینہ اجلاس سے قبل ایک بیان دیتےہوئے  کہا ہے کہ  پیٹروف نے وزیراعظم بوئیکو بوریسوف سے بالمشافہ ملاقات کے  دوران  استعفی پیش کر دیا ہے  جسے وزیراعظم نے منظوری دے دی ہے ۔

  واضح رہے کہ  وزیر صحت پیٹروف پر الزام تھا کہ انہوں نے  بلغاریہ کے سرکاری  عسکری اسپتال    کے فرائض   منصبی کے دوران  اپنے داماد کو خصوصی مراعات  سے نوازا تھا  جس پر  انہوں نے  مستعفی ہونے  کا اعلان کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں