سویڈن: مسلم کنڈر گارٹن پر پتھروں سے حملہ

سویڈن کے شہر  سوڈر ٹیل  میں  مسلمانوں کے  ایک  کنڈر گارٹن  اسکول پر پتھروں سے حملہ کیا گیا

819026
سویڈن: مسلم کنڈر گارٹن پر پتھروں سے حملہ

 سویڈن کے شہر  سوڈر ٹیل  میں  مسلمانوں کے  ایک  کنڈر گارٹن  اسکول پر پتھروں سے حملہ کیا گیا ۔

"  سند باد" نامی اس اسکول  کے  پرنسپل عثمان آدم نے بتایا ہے کہ  گزشتہ روز صبح کے وقت  جب اسکول کا ملازم  مرکزی دروازہ کھولنے   کےلیے تو اُسے  اس حملے کا پتہ چلا ۔

 پرنسپل نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں سے   مسلسل ہمارے  اسکول  کی کھڑکیوں پر  سنگ باری   ہوتی رہتی ہے  اور دیواروں پر    اسلام دشمنی اور "دفعان ہو جاو" جیسے عبارتیں بھی دیکھنے کو ملی ہیں۔

 

 پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات  شروع کر دی ہے ۔



متعللقہ خبریں