ایئر فرانس کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا،500 مسافر سوار تھے

ایئرفرانس کے طیارے اے 380 کی پرواز پیرس سے امریکی شہر لاس انجلیس جارہی تھی کہ بحر اوقیانوس پر پرواز کے دوران طیارے کے ایک انجن کا بیرونی ڈھکن فضا میں منتشر ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا

817648
ایئر فرانس کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا،500 مسافر سوار تھے

پیرس سے لانس انجلیس جانے والی  پرواز  خوفناک حادثے سے بچ گئی۔

 طیارے میں پانچ سو سے زائد مسافر سوار تھے

 ایئرفرانس کے طیارے اے 380 کی پرواز پیرس سے امریکی شہر لاس انجلیس جارہی تھی کہ بحر اوقیانوس پر پرواز کے دوران طیارے کے ایک انجن کا بیرونی ڈھکن فضا میں منتشر ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا۔

 اُس وقت طیارہ اڑتیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا ۔

پائلٹ نے ایمرجنسی کی صورت میں کینیڈا میں واقع گوز بے ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

طیارے میں 520افراد سوار تھے جن میں عملے کے چوبیس ارکان بھی شامل تھے۔

اے 380 کا شمار دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیاروں میں ہوتا ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ انجن کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں