برطانیہ: ایسڈ حملہ، 6 افراد زخمی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایسڈ حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے

812962
برطانیہ: ایسڈ حملہ، 6 افراد زخمی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایسڈ حملے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ لندن کے مشرق میں واقع ایک خریداری مرکز کے داخلی حصے میں پیش آیا۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعے کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حملے کے بارے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایک 15 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں