ہالینڈ: انتخابات کے بعد 150 دن گزرنے کے باوجود حکومت قائم نہیں ہو سکی

ہالینڈ میں 15 مارچ 2017 کے عام انتخابات کے بعد 150 دن گزرنے کے باوجود حکومت قائم نہیں ہو سکی

788919
ہالینڈ: انتخابات کے بعد 150 دن گزرنے کے باوجود حکومت قائم نہیں ہو سکی

ہالینڈ میں 15 مارچ 2017 کے عام انتخابات کے بعد 150 دن گزرنے کے باوجود حکومت قائم نہیں ہو سکی۔

آزادی  اور جمہوریت کے لئے عوامی پارٹی VVD ، کرسچئین ڈیموکریٹس یونین CDA، ڈیموکریٹ 66  اور کرسچئین یونین  پارٹی CU ایک طویل تعطیل کے بعد مذاکرات کے لئے جمع ہوئیں۔

حکومت قائم کرنے کی ذمہ داری سابقہ نائب وزیر اعظم گیرٹ زالم کو سونپی گئی جنہوں نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ چاروں پارٹیاں مذاکرات کے لئے رضا مند ہیں  تاہم حکومت کے قیام  کا کام   ماہِ اکتوبر کے آغاز تک کا عرصہ لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ میں 15 مارچ 2017 کو منعقدہ عام انتخابات کے نتائج کی رُو سے کوئی بھی پارٹی واحد حکومت بنا سکنے کی حد تک اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔

سیاسی ماہرین کے مطابق ملک میں ہر سال ماہِ اکتوبر کے تیسرے منگل کو بنایا جانے والا بجٹ عبوری حکومت  بنائے گی۔



متعللقہ خبریں